بنگلورو،30؍دسمبر(ایس او نیوز)اسکول طلبہ کوپرائمری مرحلہ سے ہی فروغ ہنرمندی کے تحت ہنرمندی کی تربیت پرمشتمل تعلیم دینے کا حکومت نے فیصلہ کیاہے۔نئی قومی تعلیمی پالیسی میں بھی فروغ ہنرمندی کوفوقیت دی گئی ہے۔یہ باتیں ریاستی نائب وزیراعلیٰ وفروغ ہنرمندی کے وزیرڈاکٹرسی این اشوتھ نارائن نے کہیں۔
بروزمنگل ڈیری سرکل کے کلیان سرکشابھون میں فروغ ہنرمندی کارپوریشن کے توتعمیرشدہ دفتر اوربین الاقوامی مہاجرمرکزکاافتتاح کرنے کے بعدانہوں نے کہاکہ ہنرمندی تربیت سے آراستہ نوجوانوں کومناسب روزگارفراہم کرنے سے متعلق ریاستی حکومت تین اہم ترین معاہدوں پردستخط کی ہے،اس سے بہت سارے نوجوان برسرروزگارہوجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں عمدہ ترین وسائل انسانی کی نفری قوت دستیاب ہے۔فی الحال مارکیٹ کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔اس ضمن میں نئی ایجادات واختراعات کوبھی حکومت ترجیح دے گی۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ روایتی تعلیم دینے سے کوئی فائدہ ہونے والانہیں ہے۔ عوام اورسماج جن چیزوں کی ضرورت ہے ان کی تربیت کابندوبست کرتے ہو ئے ملک کوطاقتورکرنے والی تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔بچوں میں یہ بات ذہن نشین ہونی چاہئے کہ وہ کس مقصدسے تعلیم حاصل کررہے ہیں،اس پس منظرمیں قومی تعلیمی پالیسی جاری کرتے ہوئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ تمام طلبہ کوپرائمری مرحلہ سے ہی ہنرمندی پرمبنی تعلیم دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔